ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہریانہ کے اسکول میں بچے کا قتل:ریان انٹرنیشنل اسکول پرنسپل معطل، عوام کامظاہرہ

ہریانہ کے اسکول میں بچے کا قتل:ریان انٹرنیشنل اسکول پرنسپل معطل، عوام کامظاہرہ

Sun, 10 Sep 2017 10:41:53    S.O. News Service

گڑگاؤں،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گرورگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول میں دوسری کلاس میں پڑھنے والے 7سال کے بچے کی لاش ملنے کے بعد کنڈکٹر کو گزشتہ شام گرفتار کیا گیا تھا اور اب اسکول پرنسپل کو معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس کنڈکٹر اشوک کی جنسی خواہش کو پوراکرنے کی کوشش کو روکتے ہوئے جب بچے نے شور مچایا تو اشوک نے اس کا قتل کر دیا تھا۔اس پورے معاملے میں خاندان اور دیگر والدین کا احتجاج جاری ہے۔لوگوں نے ریان انٹرنیشنل اسکول کے باہر احتجاج کیا۔بچے کے والد پولیس کمشنر کے دفتر تک پہنچے، ان کے ساتھ ان کا وکیل بھی تھا۔انہوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی گزارش کی ہے۔متاثرین کے وکیل نے بتایا کہ اسکول پرنسپل کو معطل کر دیا گیا ہے اور اسکول کے خلاف کارروائی ضروری ہوگی۔آل انڈیا پیرنٹس ایسوسی ایشن کے اشوک اگروال نے کہا کہ کوئی چاقولے کراندرکیسے چلا گیا؟ یہ ایک حادثہ ہے لیکن اس کا جواب ملنا چاہئے کہ یہ حادثہ کیسے ہوا؟ ۔خبر سن کر اسکول پہنچے والدین نے وہاں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ بھی کیا۔نیشنل چائلڈ ریسکیو کمیشن آفیسر (این سی سی سی آر)نے اسکول مینجمنٹ کے خلاف لاپروائی کامعاملہ درج کرنے کی سفارش کی ہے۔اس پورے معاملے کے بعد والدین میں بچوں کی حفاظت کے بارے میں فکر اورتشویش پھیل گئی تھی۔کینڈل مارچ بھی نکالا گیا تھا،اگرچہ دہلی میں نجی اسکولوں نے کہا کہ یہ اس قسم کا واحد معاملہ ہے اور لوگوں کو اس کے بارے میں کوئی عام تاثر نہیں بنانا چاہئے۔


Share: